• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ بیش کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز سپر لیگ کیلئے وطن طلب، 27 جنوری سے 7 واں ایڈیشن شروع

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی تیاری کے سلسلے میں آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیلنے والے قومی کھلاڑیوں کو وطن طلب کر لیا ہے۔ اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق پی ایس ایل سیون 27 جنوری سےنیشنل اسٹیڈیم کراچی سے ہوگا۔ مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ 7 فروری تک کراچی جبکہ 10سے 27 فروری تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ وکٹوں کی تیاریوں کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے، تماشائیوں کی اسٹیڈیم آمد کے سلسلے میں پی سی بی اور این سی او سی کے حکام کے درمیان پیر کو مشاورت ہوگی جس میں کورونا کے پیش نظر ان کی تعداد محدود کرنے، سندھ حکومت کی درخواست پر پہلا مرحلہ لاہور میں کرانے کورونا کیسز کی وجہ سے ایونٹ کے تمام میچز ایک ہی شہر کراچی یا لاہور میں کرانے کے بارے بھی فیصلے لئے جائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل میں جان دار وکٹیں بنائیں جائیں جس پر بیٹسمینوں کو اسٹروکس کھیلنے کا موقع ملے تو بولرز بھی اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے لائن و لینتھکا بھر پور استعمال کرسکیں۔ انہیں امید ہے کہ اس بار چوکوں، چھکوں کی برسات اور زبردست پاور ہٹنگ دیکھنے کو ملے گی تو بولرز کا کمال بھی دکھائی دے گا۔ قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس پچز بھی تیار کی جارہی ہے، نیشنل اسٹیڈیم میں وکٹوں پر کام کا آغاز جلد کردیا جائے گا۔ ادھر کھلاڑیوں نے بھی لیگ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پریکٹس اور فٹنس جانچنا شروع کردیہے۔ کراچی کا تربیتی کیمپ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیا،کپتان بابراعظم ایک 2 روز بعد ٹیم کو جوائن کرینگے۔ عمادوسیم، صاحبزادہ فرحان، محمدالیاس، روحیل نذیر، محمد عامر، شرجیل خان، محمد عمران، محمد طحہ اور طلحہ احسان، عمیدآصف ٹریننگ کریں گے، غیرملکی کوچزپیٹر مورس اور ڈگی براؤن پیر تک کراچی پہنچیں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے سلیکٹرز کو بھی باصلاحیت اور اچھی کار کردگی دکھنے والے کر کٹرز پر خصوصی نگاہ رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع سے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ میں شامل کر کٹرز کو کورونا پروٹوکول کی وجہ سے آسٹریلیا سے جلد واپس بلایا گیا ہے، کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کے لیے بائیو سکیورببل میں 20 جنوری کو داخل ہونا ہے۔ اس سے قبل کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ بھی مکمل کی جائےگی ۔

اسپورٹس سے مزید