سڈنی (جنگ نیوز) آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بگ بیش لیگ میں اپنی دسویں ٹی20 سنچری مکمل کی۔ وہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 22اور پاکستان کے بابر اعظم 11 سنچریوں کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔ وارنر نے سڈنی سکسرز کے خلاف سڈنی تھنڈر کیلئے 110ناٹ آؤٹ رنز بنائے ۔ یہ بی بی ایل میں وارنر کی تیسری تھری فگر اننگز ہے۔