کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف کے انتخابات کے حوالے سے اس تاثر کو یکسر مسترد کردیا ہے کہ کلبوں کی اسکروٹنی میں پی ایس بی کسی گروہ، فرد یا دھڑے کی حمایت کر رہا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی طے شدہ انتخابی فریم ورک کے مطابق میرٹ، دستاویزی شواہد اور تصدیقی معیار کی بنیاد پر کی جا رہی ہے ۔ آغاز ان کلبوں کے ریکارڈ اور ڈیٹا کی بنیاد پر کیا ہے جو پہلے ہی قائمہ کمیٹی کو جمع کرائے جا چکے تھے۔ پی ایچ ایف کی ویب سائٹ پر کل 1,156 کلب رجسٹرڈ تھے، جن میں 883 مشروط طور پر اہل پائے گئے ۔ 273 کلب نااہل قرار پائے ہیں ۔