کراچی (اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز) انڈیا اوپن بیڈمنٹن میں ناقص انتظامی صلاحیتوں سے بھارت شرمندگی کا شکار ہو گیا ۔ کھلاڑیوں نے کورٹس پر پرندوں کی بیٹ، تماشائیوں میں بندر کی موجودگی، تربیتی سہولیات کی کمی اور ہوا کی آلودگی سمیت دیگر مسائل پر بھی تحفظات ظاہر کیے۔ عالمی نمبر تین ڈنمارک کے اینڈریس اینٹونسن نے شدید فضائی آلودگی کے پیش نظر ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرلی ۔ عالمی فیڈریشن نے ان پر پانچ ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا۔ ڈنمارک کی میا بلیخفلڈٹ نے انتظامات اور کھیل کے ماحول کی سخت تنقید کی اور کہا کہ کورٹ اور مجموعی ماحول صاف ستھرا نہیں، ان حالات میں بہترین کارکردگی دکھانا مشکل ہے۔