• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ورلڈ کپ، بولرز کی محنت پر بیٹرز نے پانی پھیر دیا، پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈر 19 ورلڈکپ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز کامیابی سےنہیں کرسکی، پاکستانی بولرز نے انگلینڈ کو 210 رنز پر روک دیا مگر ان کی محنت پر بیٹرز نے پانی پھیر دیا ۔ جمعے کو ہرارے میں انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے دی۔ ناکام ٹیم ہدف کے تعاقب میں 47 ویں اوور میں 173رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا ، انگلش بیٹرز کھل کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 210 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔ فیلکونر نے 66 رنز بنائے۔ پاکستان کے احمد حسین نے 3 جبکہ علی رضا، عبدالسبحان اور مومن قمر نے 2،2 شکار کیے ۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی، اوپنرز سمیر منہاس اور محمد شایان صرف 23 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، عثمان خان 6 ، احمد حسین 12 رنز بناسکے۔ کپتان فرحان یوسف 65 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کے ایلکس گرین، البرٹ اور جیمز منٹو نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دیگر میچوں میں افغانستان8 وکٹ پر 266 رنز نے جنوبی افریقا 238 رنز کو 28 رنز سے جبکہ آسٹریلیا دو وکٹ پر237 رنز نے آئرلینڈ 235 رنز کو آٹھ وکٹ سے مات دی۔

اسپورٹس سے مزید