• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کی حتمی تاریخ سامنے آگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل نے لیگ کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع کرنے کی حتمی منظوری دے دی، کونسل اجلاس جمعہ کی شام نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی صدارت میں ہوا۔ تمام آٹھ فرنچائزز سمیت پی سی بی اور پی ایس ایل حکام نے شرکت کی۔ چیئرمین پی سی بی اور تمام شرکاء نے سیالکوٹ اور حیدرآباد کی نئی ٹیم مالکان کو لیگ فیملی میں شمولیت پر مبارکباد دینے اور خوش آمدید کہا۔ اجلاس میں لیگ کے شیڈول، کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے، کھلاڑیوں کی نیلامی کو اپنانے یا نیلامی اور ڈرافٹ کا منفرد امتزاج آکشن یا ڈراکشن ماڈل پر بھی مشاورت کی گئی۔ ڈائریکٹ سائننگز کا آپشن زیر غور آیا، ایجنڈا امور پر مزید غور کیلئے ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا، جس کا اجلاس ہفتہ کو ہو گا ۔ گورننگ کونسل کا اجلاس ضرورت کے تحت دوبارہ طلب کیا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید