کراچی(اسٹاف رپورٹر) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان تمیم اقبال کے خلاف متنازع بیان دینے پر بورڈ ڈائریکٹر اور فنانس کمیٹی کے چیئرمین نظم السلام کو بر طرف کردیا، بنگلادیشی کرکٹرز نے ان کے بیانات پر کرکٹ سرگرمیوں سمیت جمعرات کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میچز کے بائیکاٹ کا اعلان اور ڈائریکٹر کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا ۔ واضح رہے کہ نظم السلام نے بنگلادیش کے ورلڈکپ سے بائیکاٹ کی صورت میں کھلاڑیوں کو مالی ازالہ نہ کرنے سمیت سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔