• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکروٹنی میں شکایات، پی ایچ ایف انتخابی عمل مسترد کرتے ہیں، شہلا رضا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سابق صدر شہلا رضا اور کئی سابق اولمپئنز نے اسکروٹنی میں شکایات پر پی ایچ ایف انتخابی عمل کو مسترد کردیا ہے، جمعرات کو کراچی پریس کلب میں ان کے ساتھ اولمپئنز کلیم اللہ، سمیع اللہ، افتخار سید، حنیف خان ودیگر موجود تھے، انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر 2025 کو پی ایس بی نے ایک نوٹیفیکشن کے ذریعے ہاکی فیڈریشن کو انتخابی عمل روک دیا اور ہدایت کی کہ اسکروٹنی اور انتخابات کرانا اسپورٹس بورڈ کا کام ہے لیکن پھر 6 جنوری 2026 کو فیڈریشن کو کلبز کی اسکروٹنی کا عمل 16 جنوری تک مکمل کرکے 22 جنوری کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ اسپورٹس بورڈ اسٹینڈنگ کمیٹی کی ہدایت کی روشنی میں الیکشن کمیشن کی نگرانی میں انتخابات کروائے ۔

اسپورٹس سے مزید