کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اس ماہ لاہور میں شیڈول 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی دستے کے انتخاب سے متعلق مشاورت شروع ہوگئی ۔ سیریز کے لئے،ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جمعےسے شروع ہو گی۔ فیزیکل ٹکٹیں 19 جنوری بروز پیر سے دستیاب ہوں گی ، تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو ہوں گے۔ آسٹریلیا کی ٹیم اس ماہ کے آخر میں پا کستان کا دورہ کرے گی۔