• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی میں پاکستان خود کفیل‘ ضرورت 63 لاکھ پیداوار 68 لاکھ ٹن

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان کی شوگر ملیں اختتام مارچ تک چینی بنائیں گی اسکی وجہ پورے ملک میں گنے کی بمپر فصل ہے۔ اختتام ہفتہ پنجاب کی شوگر ملوں نے 19لاکھ ٹن کے لگ بھگ‘ سندھ کی شوگر ملوں نے ساڑھے 7لاکھ ٹن کے لگ بھگ اور صوبہ خیبر پختونخوا کی شوگر ملوں نے ڈیڑھ لاکھ ٹن سے زائد چینی بنائی ہے اور اب اڑھائی مہینہ مزید ملک بھر کی شوگر ملیں چینی پوری استعداد سے بنائیں گی کیونکہ ان شوگر ملوں کے یارڈ گنے سے پوری طرح بھر گئے ہیں اور اب صورتحال یہ ہے کہ شوگر ملوں کے باہر کئی کئی کلومیٹر تک کاشتکار اپنا گنا ٹرکوں‘ ٹرالروں‘ ٹرالیوں میں لیکر گیٹ تک پہنچنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید