کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سبکدوش گورنر سندھ کامران ٹیسوری عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔گورنر ہاؤس سے روانگی سے قبل کامران ٹیسوری نے عملے اور سکیورٹی اسٹاف سے تفصیلی ملاقات کی۔انہوں نے تمام اسٹاف کو الوداع کہا اور عید الفطر کی پیشگی مبارکباد بھی دی، جس کے بعد سابق گورنر کو مکمل پروٹوکول کے ساتھ ایئرپورٹ روانہ کیا گیا جہاں سے وہ حجازِ مقدس کے لئے روانہ ہوئے۔ذرائع کے مطابق نئے گورنر کی تعیناتی کے عمل کے ساتھ ہی سابق گورنر کامران ٹیسوری کا سامان سے ان کی نجی رہائش گاہ منتقل کر دیا جائے گا۔