• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے لاہور زون نےکاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں رانا عقیل ، فواد طارق، آصف محمود اور عمیر خان شامل ہیں۔ ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں اکبری منڈی اور برنڈرتھ روڈ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان سے بھاری تعداد میں معروف رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی پروڈکٹس برآمد کی گئیں۔ملزمان رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی پروڈکٹس تیار کرنے ، اسٹاک رکھنے اور فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے ۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید