• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولا داد کا تاریخی کردار، شجاعت علی ہاشمی انتقال کرگئے

لاہور( جنگ نیوز)ڈرامہ سیریل وارث میں مولاداد کا تاریخی کردار ادا کرنے والےفلم و ٹی وی کے نامور اداکار شجاعت ہاشمی لاہور میں انتقال کر گئے۔ شجاعت ہاشمی کے اہلخانہ کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علالت کے باعث زیر علاج تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو میں ادا کرکے مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ شجاعت ہاشمی کے انتقال پر شوبز حلقوں اور مداحوں نے گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔مرحوم شجاعت ہاشمی نے متعدد پنجابی اور اردو فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ڈرامہ سیریل وارث میں مولاداد کے تاریخی کردار نے شجاعت ہاشمی کو گھر گھر مقبول بنا دیا تھا۔ شجاعت ہاشمی نے 1970کی دہائی میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈرامے ’کہر‘ سے کیا۔

ملک بھر سے سے مزید