کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں ہدایت دی کہ گورننس اور رسک کنٹرولز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ سندھ فنڈ مینجمنٹ ہاؤس انوسٹمنٹ پالیسی 2026 کی اصولی منظوری، ایکویٹیز میں سرمایہ کاری کل فنڈ کے 15 فیصد تک محدود ہوگی، ایک اسکرپ میں سرمایہ کاری کی حد 3 فیصد مقرر،میوچل فنڈز صرف کم از کم اے ایم ٹو پلس پلس ریٹنگ اور پانچ ارب روپے کے حجم والی اسکیموں تک محدودہو گی، سندھ فنڈ مینجمنٹ ہاؤس ( ایس ایف ایم ایچ )کو کو سرکاری فنڈز کے انتظام کے مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر فعال کر دیا گیا ایس ایف ایم ایچ کو نامزد سرکاری فنڈز کے انتظام کے لیے بنیادی ادارہ جاتی پلیٹ فارم کے اختیارات حاصل، آپریشنز کی نگرانی اور سالانہ آپریشنل بجٹ کی منظوری دے گا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ فنڈ مینجمنٹ ہاؤس (ایس ایف ایم ایچ) بورڈ کا پہلا تاریخی اجلاس منعقد ہوا جس کے ذریعے اسے سرکاری طور پر صوبے کے نامزد سرکاری فنڈز کے انتظام کے مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر قائم کر دیا گیا۔