• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلم غوری نرسنگ کونسل کے صدر اور ڈاکٹر علی فرحان نرسنگ کونسل کے نائب صدر

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی زیرصدارت پاکستان نرسنگ کونسل کے دوسرے اجلاس میں وفاقی اسپیشل سیکرٹری صحت اسلم غوری کو پاکستان نرسنگ کونسل کا صدر جبکہ دارالصحت اسپتال اور لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کے وائس چیئرمین ڈاکٹر سید علی فرحان رضی کو نرسنگ کونسل کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس طرح صدارتی آرڈینینس کے چار ماہ بعد نرسنگ کونسل کی تشکی مکمل ہوگئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے نومنتخب صدر اور نائب صدر کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ سب پیشہ ور ہیں اور ادارے کی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنا چاہیے،" وفاقی وزیر نے کہا، کونسل کے اراکین پر زور دیا کہ وہ نرسنگ کے پیشے کی شبیہ کو متاثر کرنے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے سخت اقدامات کریں۔

ملک بھر سے سے مزید