• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کے مقدمہ میں مطلوب غیر ملکی شہری آف لوڈ

کراچی(ثاقب صغیر )ایف آئی اے امیگریشن نے منشیات کے مقدمہ میں مطلوب غیر ملکی شہری کو آف لوڈ کر دیا ۔نائجیریا سے تعلق رکھنے والا مسافر ایمیکا پیئس اوگوچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے نائجیریا روانگی کے لیے پیش ہوا۔مسافر ایمرجنسی سرٹیفکیٹ پر سفر کر رہا تھا اور امیگریشن کلیئرنس کے لیے روانگی کاؤنٹر پر آیا۔امیگریشن کلیئرنس کے دوران آئی بی ایم ایس سسٹم کی جانچ پڑتال میں مسافر کو اینٹی نارکوٹکس فورس کی درخواست پر بلیک لسٹ پایا گیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس ملتان سے تصدیق پر معلوم ہوا کہ مذکورہ شہری منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں ملوث ہے۔

ملک بھر سے سے مزید