• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایم اے کے انفورسمنٹ عملہ نے تجاوزات چھوڑ کر معذور کی ریڑھی اٹھا لی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ڈی ایم اے کے انفورسمنٹ عملے نے اتوار کو تجاوزات کیخلاف آپریشن کے نام پر ایچ الیون قبرستان سے معذور سرکاری ملازم کی ریڑھی اٹھا لی۔ پھولوں کو بکھیر کر ضائع کر دیا جبکہ بااثر گورکن کی طرف سے بنائی گئی غیر قانونی دیوارو رہائشی کمرہ کو گرانے کی بھی زحمت تک گوارہ نہ کی گئی۔ متاثرہ معذور ملازم خلیل احمد نے بتایا کہ ایچ الیون قبرستان میں فلاور شاپ نمبر تین میری ملکیتی ہے۔ یہ دکان کئی سالوں سے بند پڑی ہے۔ افسران کی اجازت سے میں نے پھول فروشی کیلئے ایک چھوٹی ریڑھی لگائی تھی جس پر گورکن شیر رحمان نے مختلف حیلے بہانوں سے مجھے تنگ کرنا شروع کر دیا۔ گورکن شیر رحمان نے اپنی دکانوں کے سامنے تجاوزات کر رکھی ہیں‘ غیر قانونی دیوار اور رہائشی کمرہ بھی بنا رکھا ہے جہاں اسکے 10ملازمین نے رہائش رکھی ہوئی ہے۔ افسران کو شکایت کرنے پر جمعہ 14جنوری کو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایم سی آئی محمد لائق موقع پر آئے اور خود جائزہ لینے کے بعد گورکن شیر رحمان کو سختی سے حکم دیا کہ تجاوزات فوری ہٹائے اور غیرقانونی دیوار اور کمرہ گرا دے ورنہ اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔ لیکن گورکن نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں اپنا اثرو رسوخ استعمال کر کے معذور کیخلاف کارروائی کروادی۔
اسلام آباد سے مزید