• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزراء کےبیانات حالات کی سنگینی بتارہے ہیں ،عبدالغفورحیدری

لاہور( نمائندہ خصوصی)جمعیت علماءاسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا ءکے بیانات حالات کی سنگینی بتا رہے ہیں ، لگتا ہے کہ اسلام آباد میں ہلچل ہو رہی ہے ، حکومت چلانا عمران خان کے بس کی بات نہیں وہ استعفیٰ دے کر گھر جائیں اور ملک میں عا م انتخابات کر واکر اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کو منتقل کیا جا ئے ،مہنگائی نے عوام سے خوشیاں تو کیا زندگی بھی چھین لی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا محمد عمر کی طرف سے ظہرانے اور جامع مسجد مدنی الحمد کالونی میں سالانہ دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریبات سے مولانا محمد امجد خان،مفتی عبد الحفیظ ،مولانا علیم الدین شاکر ،مولانا حافظ اشرف گجر ،قاری معاویہ محمود ،مولانا عبدالمنان انبالوی ،حافظ نصیر احمد احرار،محمد افضل خان ،سید سلمان گیلانی ،حافظ غضنفر عزیز ،حافظ فہیم الدین ،صاحبزادہ محمد طیب مدنی ،بلال احمد میر ،مولانا محبوب الحسن طاہر،حافظ حسن افضال صدیقی ،مولانا سلیم اللہ قادری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مولانا عبد الغفور حیدری اور مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ مساجد اور مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان کا تحفظ کسی خاص طبقے نہیں بلکہ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ۔اس موقع پر مدرسہ سے فارغ ہونے والے طلباءاور مولانا قاری نذیر احمد مرحوم کے صاحبزادہ مولانا محمد طیب مدنی کی بھی دستار بندی کی گئی ۔