• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو یونین اور پولیس کے درمیان مذاکرات کامیاب

لاہور(سپیشل رپورٹر) لیسکو یونین اور پولیس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے،لیسکو ملازمین کا چاردنوں بعد احتجاج ختم ہو گیا، آج تمام دفاتر دوبارہ کھل جائیں گے۔ لیسکو شالامار سرکل آفس میں ملازمین پر تشدد، دفتر میں توڑ پھوڑ کے خلاف لیسکو شالامار ایسٹرنسرکل میں لیسکو انجنیئرز ایسوسی ایشن اورہائیڈرو یونین کی اپیل پر احتجاج کیا گیا جس کے دوران ملازمین نے شالامار سرکل کمپلیکس کے باہر جمع ہو کر نعرے لگائے اور تمام دفاتر بند رہے، پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ایف آئی آر میں دہشت گردی کے دفعات شامل کی جائیں گی۔