• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقبال ٹائون: کانسٹیبل غسل خانے میں گولیاں لگنے سے جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاون کے علاقے میں کانسٹیبل بشیر احمد پر اسرار طور پر 2گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے قتل یاخودکشی سےمتعلق تحقیقات شروع کردیں ، نجی یونیورسٹی میں تعینات تھا، مقتول بشیر احمد رواش روم گیا تو فائر کی آواز سنائی دی جسے جا کر دیکھا گیا تو وہ خون میں لت پت حالت میں گرا ہو ا تھا اسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ،پولیس کے مطابق مقتول بشیر احمد کو دو گولیاں پیٹ میں لگیں ہوئی ہیں ۔