• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روز ایک یونین کونسل میں صفائی کو یقینی بنایا جائیگا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

ملتان (سٹاف رپورٹر )ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے مطابق ہر یونین کونسل میں معمول کی صفائی کا کام دن گیارہ بجے تک نمٹا دیا جائے گا اور اس کے بعد ہر سیکٹر کی ایک یونین کونسل میں نظر انداز کئے گئے علاقے میں صفائی کی جائے گی۔متعلقہ سیکٹر کے تمام ورکرز روزانہ ایک یونین کونسل میں زیرو ویسٹ کو یقینی بنائیں گے۔دوسری طرف 100 ورکرز پر مشتمل سپیشل صفائی سکواڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے جو کہ عوامی شکایت پر فوری کاروائی کرتے ہوئے خصوصی صفائی سرانجام دے گا۔
ملتان سے مزید