• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی آلودگی میں کمی، لندن کے ہر سفر پر چارجز ادائیگی کی تجویز

ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کی کوشش کے حوالے سے لندن کے ہر سفر پر چارجز کی ادائیگی کی تجویز ہے۔ 

لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس وقت دن میں ایک بار چارجز ادائیگی پر لندن میں سارا دن سفر کیا جاسکتا ہے۔ 

لندن کے میئر صادق خان  کا کہنا ہے کہ کاربن اخراج کمی کے لیے سال 2024 سے ہر سفر پر چارج کرنے کی تجویز ہے۔

انھوں نے کہا کہ فضائی آلودگی عالمی مسئلہ ہے اس کی قیمت گاڑیاں نہ رکھنے والے کیوں ادا کریں۔ 

صادق خان کے مطابق کار کا استعمال اور رش کم کرنے کے لیے سنجیدہ مذاکرات شروع کئے جارہے ہیں۔ 2030 تک فضائی آلودگی میں نمایاں کمی کے لیےکاروں کے استعمال میں 27 فیصد کمی ضروری ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید