• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5جی ٹیکنالوجی کےاستعمال پر پابندی برطانیہ کیلئے نقصان د ہ ہے ،چین

بیجنگ (اے پی پی)چین نے کہا ہے کہ برطانیہ میں چینی فائیو جی ٹیکنالوجی کےاستعمال پر پابندی خود برطانیہ کے لیے نقصان د ہ ہے۔چینی ریڈیو کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نےنیوز بریفنگ کے دوران چینی کمپنی ہوا وے میں برطانوی جاسوس کی تعیناتی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات چین کے مشاہدے میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی میڈیا نے حال ہی میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہواوے کمپنی پر عائد پابندیوں سے برطانیہ کے فائیو جی تعمیراتی اہداف تاخیر کا شکار ہوں گے۔برطانیہ میں آکسفورڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک سروے کے مطابق ہوا وے جیسی اہم ترین کمپنیوں کو برطانوی فائیو جی انفراسٹرکچر کی تعمیراتی مارکیٹ میں داخلے سے روکنا ، اگلی دہائی میں برطانیہ میں فائیو جی نیٹ ورک کی تعیناتی لاگت میں 9سے 29 فیصد تک اضافہ کرے گا۔برطانیہ میں محض چند افراد اور قوتوں نے سیاسی مفادات کے تحت کسی دوسرے ملک کی پیروی کرتے ہوئے قومی سلامتی کے تصور کو بے جا توسیع دی اور مخصوص چینی کمپنیوں پر حملہ کیا تاہم اس کے باعث برطانوی لوگ ہی فائیو جی کی جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔
یورپ سے سے مزید