• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی منصوبوں میں غفلت کا سخت نوٹس لیا جائے گا،ارشدایوب

پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی ارشدایوب خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت کا سختی سے نوٹس لیا جائے گااور متعلقہ افسران عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں پر کام تیز کر کے ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں،صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے. انہوں نے کہا کہ ہری پور میں ایک ارب 31 کروڑ روپے کی لاگت سے 86 کنال اراضی پر ڈیجیٹل سٹی اسپیشل ٹیکنالوجی زون کی تعمیر کی بنیاد رکھ دی گئی ہے جس سے پورے صوبے خصوصا ہزارہ ڈویژن کے عوام مستفید ہونگے جبکہ بے شمار ملازمتوں کے مواقع بھی میسر ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ آبپاشی کے جاری منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا.اس موقع پرمحکمہ آبپاشی کے ایڈیشنل سیکرٹری واصل خٹک، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکینکل اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن کے علاوہ دیگر حکام بھی موجود تھے. اجلاس میں محکمہ آبپاشی کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے وزیر موصوف کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔محکمہ کے ایڈیشنل سیکرٹری نے صوبائی وزیر کو نہروں اورٹیوب ویلوں کی صفائی و بحالی مہم پر ابتک کی پیش رفت کے حوالے سے بریف دی او ر اس مہم کے دوران درپیش مسائل سے بھی صوبائی وزیر کو آگاہ کیا. جس پر وزیر آبپاشی نے افسران کو مسائل کے حل کیلئے ضروری ہدایات بھی دیں۔انہوں نے بعدازاں ضلع ہریپور میں محکمہ آبپاشی کے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں ایکسین آبپاشی ہزارہ اور متعلقہ ایس ڈی اوز نے شرکت کی. اجلاس میں صوبائی وزیر کو ضلع میں جاری اور نئے منصوبوں کے حوالے سے تفیصلی طور پر آگاہ کیا . صوبائی وزیر نے کہا کہ منصوبوں کو مقررہ مدت میںبہتر معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے اور ان میں کسی بھی قسم کی غفلت کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا.
پشاور سے مزید