• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ کے نصف شہری بائیڈن کی کارکردگی سے مایوس

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکہ میں صدر جو بائیڈن کے دور اقتدار سے متعلق کیے گئے سروے کے مطابق نصف شہری جو بائیڈن کے دور اقتداراور کارکردگی سے مایوس ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق سی بی ایس نیوز اور یوگوو کے ذریعے کیے گئے سروے کے مطابق 50 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن کے پہلے سال کے دور اقتدار نے انہیں مایوس کیا ہے۔سروے کے مطابق 65 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے افراط زر پر مناسب توجہ مرکوز نہیں کی، جب کہ 58 فیصد کے مطابق انہیں معیشت کو ترجیح دینی چاہئے تھی۔ سروے میں ناقدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کے اقتدار کا پہلا ہی سال نہایت حوصلہ شکن رہا۔ اس دوران امریکی صدر نے افراط زر کی شرح کو کم کرنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے ۔
یورپ سے سے مزید