• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمیکل ’’میتنھول‘‘پر ٹیکس وصولی کیخلاف دائر درآمد کنندگان کی اپیل مسترد

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے مختلف پراڈکٹس میں استعمال ہونے والے کیمیکل ʼʼمیتنھولʼʼپر ٹیکس وصولی کیخلاف دائر درآمد کنندگان کی اپیل مسترد کردی ،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے میتنھول پر ٹیکس کی وصولی کے فیصلے کوبرقرار رکھتے ہوئے قرار دیا کہ اگر امپورٹرز کوٹیکس کی ادائیگی پر اعتراض ہے تو پہلے مجاز فورم پر اس قانون کو چیلنج کریں جس کے تحت ٹیکس عائد کیا گیا ۔ بدھ کو درآمد کنندگان کی اپیل پر سماعت ہوئی ۔

اہم خبریں سے مزید