کوئٹہ ( آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت جمال الدین رشتیا ہوا جس میں جنرل سیکرٹری نذر علی پیر علی زئی نے جائزہ رپورٹ پیش کی اور کہاکہ باچاخان اور خان عبدالولی خان کی برسیوں کے حوالے سے آج کوئٹہ پریس کلب میں ریفرنس ہوگا جس میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے، جمال الدین رشتیا نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کی جانب سے آج کوئٹہ پریس کلب میں ساڑھے بارہ بجے فخر افغان باچاخان اور خان عبدالولی خان کی برسیوں کے حوالے سے پروگرام ہوگا جس میں عوام اور کارکنوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے ْ۔ریفرنس میں پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین اور صوبائی قیادت شرکت کریں گے، انہوں نے عوام سے ریفرنس سے شرکت کرنے کی اپیل کی جبکہ 21جنوری کو ہرنائی میں بڑا جلسہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے اکابرین نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے طویل جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔