• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر آبپاشی کا بھل صفائی مہم کےازخود معائنے کا فیصلہ

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی ارشد ایوب خان نے ہدایت کی ہے کہ بھل صفائی مہم کو ہر صورت مقررہ وقت میں تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ کاشتکاروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کرپٹ و غفلت کے مرتکب عناصر کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں بلکہ ان کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ بھل صفائی مہم پر پیش رفت و جائزہ لینے کیلئے ہفتہ وار اجلاسوں کا انعقاد کیا جائے گا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ آبپاشی کی بھل صفائی مہم اور نہروں سے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا. اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی نظام الدین، ڈپٹی سکرٹری ایڈمن، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکینکل اور تمام ریجنز کے چیف انجیئنرز نے شرکت کی. اجلاس میں صوبائی وزیر ارشد ایوب خان کو بھل صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے جاری مہم کے بارے میں تفصیلی طور پر اگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے دوران صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ محکمہ آبپاشی کے بھل صفائی مہم میں محکمے کے زیر کنٹرول کینالز و ایریگیشن سکیموں کی صفائی کی جاتی ہے جسمیں کینالز کی کل لمبائی 3758 کلومٹیر ہے جسمیں 2035 کلومیٹر ساوتھ ریجن کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں جبکہ 1723 کلومیٹر نارتھ ریجن کی زیرنگرانی ہیں.اسطرح ساوتھ ریجن میں آیریگشن اسکیموں کی تعداد 87 جبکہ نارتھ ریجن میں 62 ہے۔پہلی ترجیح میں صفائی کی جاتی ہے جس کے بعد مرمت کا عمل شروع ہوتا ہے۔بھل صفائی مہم کے اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔بھل صفائی مہم کیلئے محکمانہ مانٹیرنگ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو پورے صوبے میں بھل صفائی مہم کی مانٹیرنگ کریں گی۔ صوبائی وزیر ارشد ایوب خان نے خود بھل صفائی مہم کے معائنے کیلئے صوبہ گیر دوروںکا فیصلہ کیا جبکہ محکمانہ امور میں غفلت اور کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی بھی ہدایت کی۔سیکرٹری ایریگیشن نے اجلاس کو مختلف محکموں کے ساتھ ہونے والے میٹنگ میں ہونے والے پیش رفت سے اگاہ کیا جبکہ چیف انجئینرز نے اپنے ریجنز میں بھل صفائی و تجاوزات مہم کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا۔صوبائی وزیر آبپاشی ارشد ایوب خان نے بھل صفائی و تجاوزات مہم کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت بھی کی۔
پشاور سے مزید