• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن و سنت کی تعلیمات روحانی انقلاب کا مؤثر ذریعہ ہیں،عبدالمجید ندیم

بر منگھم (پ ر) قرآن و سنت کی تعلیمات روحانی انقلاب کا سب سے مؤثر ذریعہ ہیں۔انسان کی روحانی زندگی میں انقلاب برپا کرنے کیلئے اُس کے دل کی دنیا کو بدلنا ضروری ہے۔نبی اکرم ﷺ نے انسان کو با ہر سے بدلنے کی بجا ئے اُسے اندرون سے بدلنے کی جدوجہد کی جس کے نتیجے میں انسان کی شخصیت میں ایک ہمہ گیر انقلا ب برپاہوا۔قلب انسانی میں اللہ تعالیٰ کی محبت کا نور اس کے پورے وجود اور اس کے پورے ما حول کو روشن اور منورکر دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طانیہ کے نائب صدر مفتی عبدالمجید ندیم نے ہینڈز ورتھ اسلامک سینٹر برمنگھم میں ہفتہ وار پروگرام سے خصوصی خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ’’موجودہ دور کا المیہ یہ ہے کہ پورا زور اس با ت پر لگایا جا رہا ہے کہ انسان کو ظاہری طور پر تبدیل کیا جا ئے ۔مذہبی تنظیمیں،خانقاہی نظام اور علما ء و مشائخ داڑھی کی وضع قطع،جبہ ودستار اور لمبی عبا ؤں پرہی زور دے رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کے اخلاق،معاملات اور حقوق وفرائض کی ادائیگی میں زیا دہ فرق محسوس نہیں ہو رہا ہے۔ مفتی عبدالمجید ندیم نے مزید کہا کہ ’’ضرورت اس امر کی ہے کہ ہماری مساجد، مدارس اور علما ء و مشائخ لوگوں کی ظاہری وضع قطع کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت میں انقلاب برپا کرنے کیلئے جا مع پروگرام بنا ئیں۔اس کیلئےضروری ہے کہ ہم اسی طریقِ کار کو اپنا ئیں جو آج سے چودہ صدیاں پہلے نبی آخر الزما ن حضرت محمد ﷺ نے اختیا ر فرمایا تھا تب ہی ہم دنیا میں کامیاب و کا مران اور آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید