• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برانڈ کے ساتھ کسی لفظ کا اضافہ کرکے اشیاء بیچنا غیر قانونی قرار دیدیا گیا

لاہور ( وقائع نگا ر خصوصی ) انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹریبونل لاہور نے غیر قانونی ٹریڈ مارک استعمال کرنے کے خلاف اے ایم کے انجینئرنگ کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے ایگل کے آگے یا پیچھے نام لگا کر استعمال کرنیوالے برانڈز کو غیر قانونی قرار دیدیا، فیصلے کے مطابق اے ایم کے انجینئرنگ ایگل کا نام استعمال کر کے مصنوعات بنانے و فروخت کرنے والوں کو سزا جبکہ انکے مال کی قرقی و ضبطی کی کارروائی بھی کروا سکے گا،فیصلہ میں کہا گیا کہ اے ایم کے انجینئرنگ عرصہ دراز سے ایگل برانڈ کے نام سے مختلف سائز کے کیل، پیچ اور نٹ بولٹس تیار کر رہی ہے ۔ ان کی مقبولیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے فلائی ایگل ، دی ایگل ، ایگل پیور ، سپر ایگل مارکیٹس میں فروخت کئے رہے ہیں جن کی وجہ سے اے ایم کے انجینئرنگ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید