• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
افریقی ملک گھانا میں خوفناک حادثے کے بعد زمین بوس ہونے والی متعددعمارتوں کا ملبہ بکھرا پڑا ہے
افریقی ملک گھانا میں خوفناک حادثے کے بعد زمین بوس ہونے والی متعددعمارتوں کا ملبہ بکھرا پڑا ہے

افریقی ملک گھانا میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 17 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہو گئے جبکہ متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گھانا میں دھماکا خیز مواد لے جانے والا ٹرک ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا کر دھماکے سے پھٹ گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ حادثے میں درجنوں عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کے مقام پر تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ بکھرا ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید