• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ ،کینیڈا سرحد پر شدید سردی میں نومولود سمیت چار لاشیں ملیں

اٹاوہ(نیوز ڈیسک)امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر جمادینے والی سردی کے دوران 4 لاشیں ملی ہیں جن میں نومولود بھی شامل ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا، امریکہ سرحد پر دو الگ الگ مقامات سے 4 لاشیں ملی ہیں۔ چاروں افراد جمادینے والی سردی میںٹھٹھر کر مر گئے تھے۔کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مقام سے میاں بیوی اور نومولود کی لاش ملی ہے جب کہ کچھ فاصلے پر ایک نوجوان کی لاش بھی ملی ہے۔پولیس کے مطابق ان چاروں افراد کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک گروہ نے اس وقت اغوا کیا تھا جب یہ لوگ برفباری سے لطف اندوز ہونے آئے تھے۔جس علاقے سے یہ لاشیں ملی ہیں وہاں درجہ حرارت منفی 35 سینٹی گریڈ تھا۔ادھر امریکی پولیس کا دعویٰ ہے کہ اسی علاقے سے پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لیا ہے جس کی گاڑی میں دو بھارتی شہریت بغیر سفری دستاویزات کے موجود تھے۔
یورپ سے سے مزید