• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، تیز ہوائیں، متعدد علاقوں میں بجلی سپلائی متاثر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں تیز ہوا اور آندھی کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی اطلاعات کے مطابق تقریباً 200 کے قریب فیڈر بند ہوئے ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ مختلف علاقوں میں جمعے کے روز تیز ہوائوں کے باوجود بجلی کا نظام مستحکم رہا کچھ مقامات پر درخت گرنے اور کنڈوں کے باعث، عارضی طور بجلی بند کی گئی .

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کے باعث جمعے کو دن بھر اور رات کو متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہو ئی ر لوگوں نے سردموسم میں بھی بجلی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا.

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ شہر کے کسی بھی حصے سے بجلی کے پولز کے گرنے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں اورنگی ٹاؤن میں سٹریٹ لائٹ پول گرنے سے شہری کے زخمی ہونے کا افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملی۔

اہم خبریں سے مزید