• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی تعلیمات امور سلطنت کیلئے مشعل راہ ہیں، علماء

لاہور( خبر نگار)حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ نے اسلام کیلئے گراں قدر قربانیاں پیش کیں۔ آپ ؓ تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت کے پہلے عظیم مجاہد اول ہیں۔سیدنا ابو بکر ؓنے منکرین ختم نبوت کے خلاف اعلان جہاد کیا۔منکرین ختم نبوت کے خلاف آپؓ کے دور میں اجماع امت ہوا۔ان خیالا ت کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا قاری علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود،قاری ظہورالحق، مولانا سعید وقار، مولانا محبوب الحسن طاہر نے لاہور کی مختلف مساجد میں خطبہ جمعہ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی جو بنیاد رسول ؐ نے رکھی اس کی ترویج اشاعت سیدنا صدیق اکبرؓ نے فرمائی ہماری آنے والی نسلوں کو سیدنا صدیق اکبرؓ کی عظمت و شان و خدمات اسلام معلوم ہو سکے۔ سیدنا صدیق اکبر ؓ حق وصداقت اور جرأت وبہادری کے پیکر ہیں۔