• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے رہنما تعزیت کیلئے صمصام بخاری اور انیس بلوچ کے گھر گئے

لاہور(سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما صوبائی وزیر صمصام بخاری کی رہائش گاہ پر گئے اور پیر طیب علی شاہ بخاری کی وفات پر تعزیت کی۔ وفد میں راجہ پرویز اشرف، حسن، مرتضیٰ،شہزاد سعید چیمہ، چودھری اختر، علی بدر، افنان بٹ،اشرف سوہنا،ذکی چودھری،علامہ یوسف اعوان،تنویر موہل،افراز نقوی، فائزہ ملک، بشریٰ ملک شامل تھے۔ قبل ازیں پارٹی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی اوکاڑہ کے سابق جنرل سیکرٹری انیس بلوچ ایڈوکیٹ کے گھر جاکر ان کی وفات پر انکے صاحبزادے سےتعزیت کی۔