• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باب پاکستان فاؤنڈیشن کے ملازمین کیلئے اسپیشل الاؤنس منظور

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلٰی پنجاب سردار احمد خان بزدار کی ہدایت پر باب پاکستان فاؤنڈیشن کے ملازمین کے لیے اسپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ باب پاکستان فاؤنڈیشن میں موجود خالی اسامیوں پر فوری بھرتیوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاستروکی زیر صدارت باب پاکستان اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں باب پاکستان اتھارٹی سے متعلق اہم ایجنڈے زیر بحث آئے۔
لاہور سے مزید