• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا حوثیوں کو دوبارہ دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر غور

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ یمنی حوثی باغی تحریک کو ایک بار پھر بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ان باغیوں نے امارات میں ڈرون اور میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس کے بعد اس خلیجی ملک نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ حوثیوں کو دہشت گرد قرار دیں۔ امریکا نے گزشتہ برس ہی اس تحریک کو دہشت گردوں کی فہرست سے ہٹایا تھا۔ ادھر امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے بات چیت پر ہار ماننے کا یہ وقت نہیںہے۔
یورپ سے سے مزید