• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ بار الیکشن، عرفان علی بگھیو 580 ووٹ لیکر صدر منتخب‘ جنرل سیکریٹری کے عہدے پر اشعر مجید کھوکھر کامیاب

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کے ہفتہ کوہونے والے الیکشن 2022ءمیں مضبوط گروپ کے صدارتی امیدوار کو اپ سیٹ شکست‘ تاہم اسی گروپ کا جنرل سیکریٹری جیت گیا‘ عرفان علی بگھیو 580ووٹ لیکر صدرمنتخب ہوگئے ‘جنرل سیکریٹری کے عہدے پر اشعر مجید کھوکھر 797ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ جبکہ نائب صدر کے عہدے پر کاشف لاکھو 434‘ جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر عبدالرزاق درس 442‘ خزانچی کے عہدے پر بابرعلی میرانی 524اور لائبریری سیکریٹری کے عہدے پر وسیم اخترشاہانی 377 ووٹ حاصل کرکے میاب ہوگئے۔ جبکہ ایم ایم سی کی 7نشستوں پر نجم ابراہیم چانڈیو 763‘ شائستہ میمن 712‘ روی کمار 736‘ نواز علی راجپر 686‘جہانزیب خان عرف زیبی 656‘ عبدالصمد قریشی 627‘ اسامہ یوسف پرھیار 621ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے ۔الیکشن میں کامیابی پر جیتنے والے امیدواروں کاجشن ‘بھنگڑے ڈالے‘ کامیاب امیدواروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اورمٹھائیاں تقسیم کیں۔ ریٹرننگ آفیسر ڈسٹرکٹ بار الیکشن سکینڈ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد محمدعباس سیال نے ہفتہ کی شب ووٹوں کی گنتی کے بعد غیرحتمی نتیجے کااعلان کردیا ہے جبکہ سرکاری طورپر نتائج کااعلان چند روز بعد کیاجائے گا۔ حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں وکلا کے مضبوط گروپ کے امیدوار غلام اصغر میربحران کے ساتھی جنرل سیکریٹری کے امیدوار اشعر مجید کھوکھر کا مقابلہ ون ٹو ون ‘ وکلا کے چھوٹے گروپوں کے صدارتی امیدوار عرفان بگھیو اورجنرل سیکریٹری کے امیدوار واحد بخش عاجز لغاری کے درمیان تھا ۔وکلا کے مطابق دونوں گروپوں کے صدر اورجنرل سیکریٹری کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلے کا امکان تھا۔ تاہم مضبوط گروپ کے صدارتی امیدوار غلا م اصغر میر بحر کو غیرمتوقع طورپر شکست ہوئی ہے جبکہ ان کے گروپ کے جنرل سیکریٹری کے امیدوار اشعر مجید کھوکھر کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ کامیاب ہونے والے صدر عرفان بگھیو کے ساتھ جنرل سیکریٹری کے امیدوار واحد بخش عاجر لغاری بھاری اکثریت سے ہار گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ہفتہ کو ہونے والے الیکشن میں 11 سو سے زائد وکلا نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید