کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز پروگرام ”رپورٹ کارڈ‘ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کہ رانا ثنا کہتے ہیں اعتماد سازی کیلئے پانچ بڑوں کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے کیا حکومت کی یہ تجویز قابل عمل ہے اور اس میں حکومت کتنی سنجیدہ ہے؟ کے جواب میں تجزیہ کاروں مظہر عباس، فخر درانی، بینظیر شاہ اور اعزاز سید نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی تجویز اچھی ہے لیکن قابل عمل محسوس نہیں ہوتی۔