کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایف بی آر کی برآمدی آمدنی کی جانچ پڑتال سے وزیراعظم کا ”اڑان پاکستان“ ویژن متاثر ہو گا،ایف بی آر کی جانب سے30 دسمبر 2025 کو جاری سرکلر پر عملدرآمد روکنےکا واضح اعلان کیا جائے ،بزنس مین پینل پروگریسیو (بی ایم پی پی) کے سیکرٹری جنرل اورسابق نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) خرم اعجاز نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے برآمدی آمدنی کی جانچ پڑتال کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے برآمدکنندگان کی حوصلہ شکنی کے مترادف قرار دیاہے۔