اسلام آباد ( ناصر چشتی )سال 2024-25 میں سوشل میڈیا پر 88ہزار35غیراخلاقی/غیر قانونی ویب سائٹس بلاک کی گئیں ملنے والی، دستاویز کے مطابق گزشتہ سال اس عرصے میں ایک لاکھ 9ہزار771 یوآرایلز بند کی گئے تھے جبکہ ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ 35 ہزارویب پیجز بلاک کئے گئے جبکہ فیس بک پر25 ہزار482 غیراخلاقی غیرقانونی ویب پیجز بلاک کئے گئے ، دستاویز کے مطابق انسٹا گرام پر 13 ہزار 242، یوٹیوب پر 8ہزار586 لنکس بلاک کئے گئے ۔