اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پاکستان نے کہا ہے کہ تائیوان کو چین کا اٹوٹ اور ناقابلِ تقسیم حصہ تسلیم کرتے ہیں،پاکستان ون چائنا پالیسی پر بدستور کاربند ہے، تائیوان سے متعلق حالیہ پیش رفت پر میڈیا کے سوالات کے جواب میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی دوست اور ہر موسم کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں۔