پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا میں مسلسل دوسرے دن بھی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں‘پاکستان پٹرولیم لمیٹڈنے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو اس حوالے سے آگاہ کردیا۔پی پی ایل کے اسٹاک ایکس چینج کو ارسال کردہ خط کے مطابق کوہاٹ میں واقع ٹال بلاک سے 1.58ایم ایم سی ایف ڈی یومیہ گیس ذخائر دریافت ہوئے ،ٹال بلاک میں 10اگست2025ءکو 4ہزار11میٹر گہرے کنویں کی کھدائی شروع کی گئی۔