کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے جاوید عالم اوڈھو کوانسپکٹر جنرل سندھ پولیس کی ذمہ داری سنبھالنے پر کاروباری برادری کی جانب سے ہرممکن تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ جاوید عالم اوڈھو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاکر صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔