کراچی (اسٹاف رپورٹر )سچل میں سسر نے جھگڑے کے دوران تشدد کرکے داماد کو قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود سندھ آباد گوٹھ کچی آباد جھگیوں کے قریب جھگڑے کے دوران تشدد سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتول کی شناخت 32 سالہ رام جی ولد سچو کے نام سے ہوئی ۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے ۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہواہے کہ رام جی کا اس کے سسر کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا ،جھگڑے کے دوران سسر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر رام پر تشدد کیا جس سے رام جی ہلاک ہوگیا ۔ ملزم موقع سے ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگیا ہے ۔