• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آئی ایس پی کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیاں، 4 ملزمان گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیاں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں مدثر اقبال، محمد آکاشہ، مظہر حسین اور شہریار احمد شامل ہیں۔ملزمان کو کہڑور پکا، لودراں میں واقع دکانوں سے گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان مستحق خواتین کو دی جانے والی مالی امداد میں سے فی کس 1000 سے 1500 روپے غیر قانونی کمیشن کے طور پر کاٹ رہے تھے۔ملزمان کو کمیشن وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ملزمان سے متعدد شناختی کارڈز، رجسٹرز، موبائل فونز، بینک کنیکٹ ڈیوائسز اور دیگر متعلقہ مواد برآمد کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔
ملک بھر سے سے مزید