• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے بینچ تشکیل

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)چیف جسٹس گلزار احمد نے سوموار24جنوری سے شروع ہونے والے پانچ روزہ عدالتی ہفتہ کے دوران سپر یم کورٹ اسلام آباد رجسٹری میں مختلف مقدمات کی سماعت کے لئےمعمول کے 6بینچ اور ایک تین رکنی خصوصی بنچ تشکیل دیدیا ہے ، بینچ اول چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل اورجسٹس محمد علی مظہر،بینچ دوئم نامزد چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس قاضی محمدامین احمد،بینچ سوئم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس یحی آفریدی، بینچ چہارم جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل، بینچ پنجم جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر جبکہ بینچ ششم جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہوگا ،کل سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتہ کے دوران سپریم کورٹ میں عوامی دلچسپی کے جن اہم مقدمات کی سماعت ہوگی ان میں شریف خاندان کی شوگر ملوں سے متعلق کیس،سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی ضمانتیں منظور ہونے کیخلاف نیب کی نظر ثانی اپیلیں، شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور اس کے ساتھیوں کی عمر قید کیخلاف اپیل اورسی ڈی اے لیبر یونین (سی بی آر)کے انتخابات سے متعلق مقدمہ شامل ہے۔

ملک بھر سے سے مزید