• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد سموگ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، غیر رجسٹرڈ رکشےبند کرنیکی سفارش

لاہور(خصوصی رپورٹر) ایل ڈی اے کی ذیلی ایجنسی ٹیپا کے آفس میں آلودگی اورسموگ کے تدار ک کے لئے”انسداد سموگ ورکنگ کمیٹی“کا تیرواں اہم اجلاس چیف انجینئر ٹیپا عبدالرزاق چوہان کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ورکنگ کمیٹی نے غیر رجسٹرڈ رکشہ اور لوڈر رکشہ کو بند کرنے اور لوڈر رکشہ / چنگ چی کی رجسٹریشن کی سفارش کی۔اس کے علاوہ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ قومی سطح پر اجرا کرنے کی سفارش کی گئی۔ اس موقع پرچیف انجینئرٹیپا عبدالرزاق چوہان نے ہائی رائز بلڈنگ اور عام گھروں میں شجرکاری کو یقینی بنانے کے لیے ایم سی ایم،ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کو بھی عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی۔ انسداد سموگ ورکنگ کمیٹی نے شاہدرہ اور کاہنہ کاچھا میں تجاوزات ختم کرنے اوربیدیاں روڑ اور بھٹہ چوک کی بحالی کی بھی سفارش کی۔ اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا عبدالرزاق چوہان نے کہا کہ لاہورہائی کورٹ کی خصوصی ہدایات پر آلودگی،سموگ کے تدارک کے لئے اقدامات جاری ہیں۔لاہور کے ہر ٹاؤن میں جوڈیشل مجسٹریٹ تعینات کرنے اور اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ تشکیل دینے کی سفارش کی گئی ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق کمرشل بلڈنگز پرپودے لگانے کے لئے ان بلڈنگز کو نوٹسز جاری کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ بی آر ٹی بسوں کے کرائے مزید کم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔اس کے علاوہ کمیٹی نے ٹریفک پولیس کی سفارش پر مختلف سٹرکوں پر پیچ ورک کے لئے متعلقہ محکموں کوبھی سفارش کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلند وبالاعمارتوں اورعام گھروں میں شجرکاری یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں۔چیف انجینئرعبدالرزاق چوہان نے بتایاکہ آلودگی اورسموگ کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات کی رپورٹ جلدہا ئی کورٹ میں پیش کردی جائے گی۔ اجلاس میں کمشنر آفس، پی ایچ اے،روڈا،ڈی ایچ اے،ایل سی بی،ایم سی ایل، ٹریفک پولیس اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔