• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پارٹی خواتین ونگ کا ریکوڈک معاہدے کیخلاف شدیدسردی میں احتجاج

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے زیر اہتمام شدید سرد موسم میں ریکوڈک معاہدے کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیاشرکاء نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کررہے تھے نیشنل پارٹی خواتین ونگ کی سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ ، سلمیٰ قریشی ، جوریہ و دیگر نےشرکاء سےخطاب کرتے ہوئے ریکودک پر بلوچستان اسمبلی کے ان کیمرہ بریفنگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے تمام حقائق عوام سامنے لائے جائیں سی پیک ، سیندک ، ریکوڈک سمیت بلوچستان کے وسائل کسی کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے ساحل وسائل اتنے سستے نہیں ہے کہ انہیں بیچ کر بلوچستان کو مزید پسماندگی کی طرف دھکیلا ہے مقررین نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہتے ہیں کہ ریکوڈک کے ذریعے ملک کے قرضے اتار جائیں گے ہم ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ قرضوں کی مد میں ریکوڈک کا معاہدہ نہیں ہونے دیں گے بلوچ قوم کی مرضی کے بغیر کا معاہدہ کیا گیا توپارٹی بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی انہوں نے کہا کہ ایک قوم پرست جماعت کے سربراہ کہتے ہیں کہ جام کمال خان کے جانے کے ثواب میں شامل جبکہ قدوس بزنجو کے لانے کے گناہ میں شامل نہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ قدوس بزنجو کے لانے میں مذکورہ قوم پرست جماعت کا اہم کردار رہا ۔
کوئٹہ سے مزید