• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہاز میں منشیات کی ”غلط“ اطلاع، پرواز میں کئی گھنٹوں کی تاخیر

کراچی (اسد ابن حسن) اینٹی نارکوٹکس فورس کو طیارے میں منشیات کی ”غلط“ اطلاع پر پرواز میں کئی گھنٹے تاخیر ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز PK-226کو شام سات بجے مسقط روانہ ہونا تھا کہ روانگی سے کچھ دیر قبل اینٹی نارکوٹکس ٹیم طیارے میں آئی کہ ان کو اطلاع ملی ہے کہ جہاز میں منشیات موجود ہے اور پورے طیارے کی تلاشی لی گئی مگر کچھ نہیں ملا تو اُنہوں نے میڈیکل باکس کو کھولنے کا کہا جس پر بتایا گیا کہ قانون کے مطابق سربمہر باکس نہیں کھولا جاسکتا جس پر ٹیم اس باکس کو اپنے ساتھ لے گئی اور اس کی اسکیننگ کی مگر کچھ نظر نہیں آیا تو اس کو لے کر واپس جہاز میں رکھنے کے بعد طیارے کی دوبارہ تلاشی لی مگر ناکامی پر واپس چلے گئے۔ اس کارروائی کی وجہ سے جہاز کی روانگی میں کافی تاخیر ہوئی۔ معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یہ دونوں اداروں کے درمیان چپقلش کا نتیجہ تھا۔